امریکی صدر کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ سعودی عرب جانے کااعلان

جمعہ 19 مئی 2017 22:31

امریکی صدر کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ سعودی عرب جانے کااعلان
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2017ء) امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے غیر ملکی دورے کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کیساتھ جانے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق محکمہ انصاف کیجانب سے ٹرمپ کیخلاف تحقیقات کے آغاز کے بعد میلانیا ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ8 روزہ غیر ملکی دورے کے دوران اپنے شوہر کیساتھ جائیں گی۔دونوں اپنے دورے کے دوران سب سے پہلے سعودی عرب جائیں گے جس کے بعد اسرائیل ، روم ، برسلز اور پھر سسلی پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

امریکی خاتون اول نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’میں اپنے ٹرپ کے حوالے سے بہت پرجوش ہوں جو نہ صرف نیشنل سیکیورٹی اور بیرونی تعلقات پر کام کرنے والے اپنے شوہر کی حمایت کا موقع ہے بلکہ میرے لیے اعزاز کی بات ہو گی کہ میں مختلف ممالک کی خواتین اور بچوں سے بات چیت کر سکوں گی۔امریکی خاتون اول کے سعودی عرب جانے کے اعلان کے بعد اب چہ مگوئیاں جاری ہیں کہ کیا میلانیا ٹرمپ دورہ سعودی عرب کے دوران اسلامی ثقافت کا خیال رکھتے ہوئے سکارف پہنیں گی؟