طارق فضل چوہدری کی ایما پر دار الحکومت کے بڑے ہسپتالوں میں پرائیویٹ پریکٹس کے نام پرشہریوں کی جیبوں پرہاتھ صاف کئے جانے لگا

ایم آرآئی،سٹی سکین والٹراساؤنڈسمیت دیگرٹیسٹوں کی بھاری بھرکم رقم بٹورنے کاانکشاف

جمعہ 19 مئی 2017 21:56

طارق فضل چوہدری کی ایما پر دار الحکومت کے بڑے ہسپتالوں میں پرائیویٹ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2017ء) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا فاقی دارلحکومت کے شہریوں پراقتدارکی مسندسنبھالتے ہی پہلاظلم ،بڑے ہسپتالوں میں پرائیویٹ پریکٹس کے نام پرشہریوں کی جیبوں پرہاتھ صاف کئے جانے لگاہے ۔ایم آرآئی،سٹی سکین والٹراساؤنڈسمیت دیگرٹیسٹوں کی بھاری بھرکم رقم بٹورنے کاانکشاف ہے ،روزمرہ بجٹ میں بے پناہ اضافہ اورساتھ ہی کرپشن کے بازارکوبھی چارچاند لگ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پمزہسپتال میں پرائیویٹ پریکٹس کے نام پرغریب مریضوں کوشام کے بعدپیسے دیکرٹیسٹ کروانے پرمجبورکررہاہے ،پمزانتظامیہ کی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیاگیاہے جبکہ پمزمیں پرائیویٹ پریکٹس ایک سال قبل ہی ناکام ہوگیاہے ،پمزمیں کوئی بھی ڈاکٹرپرائیویٹ مریضوں کامعائنہ نہیں کررہاجس کی وجہ سے شام کوتمام ٹیسٹ پرائیویٹ پریکٹس کے نام پررقم کی وصولی کانوٹیفکیشن جاری کیاگیاتھا۔

(جاری ہے)

اس وقت پمزمیں شام کوایم آرآئی پر3200روپے اورسٹی سکین 2500سی5000روپے وصول کئے جارہے ہیںجبکہ غریب مریض مجبوری کی وجہ سے سرکاری بلڈنگ ،سرکاری مشینری ،سرکاری ملازمین اورٹیکس اداکرنے کے باوجودنجی لیبارٹریوں کے طورپرپیسے دینے پرمجبورہیں جبکہ وزارت کیڈبھی خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہی۔(یاسرعباسی)