لاہور ، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے این ایف اور امیگریشن حکام کی کارروائیاں سمگلنگ سمیت جعلی پاسپورٹ پر اٹلی جانے کی کوشش میں ملوث دو افراد گرفتار

جمعہ 19 مئی 2017 22:46

لاہور ، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے این ایف اور امیگریشن حکام ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2017ء) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے این ایف اور امیگریشن حکام نے دو الگ الگ کارروائیاں کرتے ہوئے ہیروئن کی سمگلنگ سمیت جعلی پاسپورٹ پر اٹلی جانے کی کوشش میں ملوث دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے، ذرائع کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے سیالکوٹ کے رہائشی حماد ظفر کو گرفتار کر کے اس کے لنچ باکس سے ایک کلو ہیروئن برآمد کر لی ہے ملزم کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ ہیروئن لنچ باکس میں موجود سوجی کے حلوے میں چھپا کر ایئر بلیو کی پرواز 474 کے ذریعے لاہور سے ریاض سمگل کر رہا تھا جبکہ امیگریشن حکام نے جعلی پاسپورٹ پر اٹلی جانے کی کوشش میں ملوث علی حسنین نامی شخص کو گرفتار کر لیا ہے ملزم علی حسنین ترکش ایئرویز کی پرواز 315 کے ذریعے لاہور سے اٹلی جا رہا تھا دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :