کلبھوشن یادیو کا کیس میں تیاری کے ساتھ نہیں گئے تھی ، سرتاج عزیز کا انکشاف

بھارت نے آئی سی جے جا کر کشمیر اور پانی تنازعات کا راستہ کھول دیا، گفتگو

جمعہ 19 مئی 2017 22:55

کلبھوشن یادیو کا کیس میں تیاری کے ساتھ نہیں گئے تھی ، سرتاج عزیز کا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2017ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے اعتراف کیا ہے کہ کلبھوشن یادیو کا کیس میں تیاری کے ساتھ نہیں گئے تھے۔اگلے مرحلے کے لئے کیس بڑا مضبوط ہے بھارت نے آئی سی جے جا کر کشمیر اور پانی تنازعات کا راستہ کھول دیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کیس میں تیاری کے لئے وقت نہیں تھا۔ 3سی4دن ملے ہم کچھ نہیں کر سکتے تھے۔ عالمی عدالت کا فیصلہ پہلے سے متوقع تھا انہوں نے کہا کہ اگلے مرحلے کے لئے ہمارا کیس بڑا مضبوط ہے۔ ہم وکلاء کی بڑی ٹیم بنا رہے ہیں ایڈ ہاک جج کا تقرر بھی کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے عالمی عدالت جا کر کشمیراور پانی تنازعات کا راستہ کھول دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :