پاکستان کا سب سے مہنگا ترین شہرکون سا ہے؟ دیکھئے اسٹیٹ بینک کی حیران کن رپورٹ

پیر 22 مئی 2017 11:05

پاکستان کا سب سے مہنگا ترین شہرکون سا ہے؟ دیکھئے اسٹیٹ بینک کی حیران ..
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2017ء):۔ اسٹیٹ بینک کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق گوادر میں کھانے پینے اور روزمرہ استعمال کی بنیادی اشیاء میں اپریل کے دوران اوسطً 8.4 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ یوں گوادراس وقت پاکستان کا مہنگا ترین شہر ہے۔  ذرائع کے مطابق ملک میں اس وقت مہنگائی کی اوسطً شرح 4.8 فیصد رہی ۔

(جاری ہے)

ملک کے مہنگے شہروں میں خضدار اور میانوالی 8.3  فیصد سے دوسرے نمبر پر ہیں ۔

لاہور میں مہنگائی کی اوسطً شرح 6 فیصد رہی ۔ جب کہ مارچ تک لاہور میں مہنگائی کی شرح 3 فیصد تھی۔ کراچی اب بھی ملک کے سستے ترین 15 شہروں میں سے ایک ہے۔ جہاں اپریل کے دوران مہنگائی کی شرح 3.9 فیصد کے قریب ریکارڈ کی گئی تھی ۔ رپورٹ کے مطابق مردان بدستور ملک کا سستا ترین شہررہا ، جہاں اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی اوسطً شرح 1.3فیصد رہی ۔