پنجاب بھر کے تمام تعلیمی ا داروں میں موسم گرما کی تعطیلات پرسوں سے شروع ہوں گی

منگل 23 مئی 2017 11:53

پنجاب بھر کے تمام تعلیمی ا داروں میں موسم گرما کی تعطیلات پرسوں سے شروع ..
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء) پنجاب بھر کے تمام تعلیمی ا داروں میں موسم گرما کی تعطیلات پرسوں جمعرات سے شروع ہوں گی جبکہ کل بدھ کولاسٹ ورکنگ ڈے ہوگا۔

(جاری ہے)

محکمہ تعلیم پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر کے تمام سرکاری ،نیم سرکاری،نجی،پرائیویٹ تعلیمی اداروں،سکولوںمیں موسم گرما کی تعطیلات25مئی جمعرات سے شروع ہو کر 14اگست تک جاری رہیں گی اور15اگست منگل سے دوبارہ تدریسی سرگرمیوں کا آغاز ہو جائے گا،24مئی بروز بدھ تمام تعلیمی اداروں میں لاسٹ ورکنگ ڈے ہو گا اور25مئی سے چھٹیوں کا آغاز ہو جائے گا تمام پرائیویٹ و نجی اور نیم سرکاری تعلیمی ادارے عملدرآمد کے پابند ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :