پنجاب ایچ ای سی کے قائم کردہ ورکنگ گروپ برائے فروغ امن کے زیراہتمام سٹوڈنٹس سوسائٹیز کے پائلٹ پروگرام کا آغاز

معاشر ے میں امن رواداری اورعدم تشدد کے کلچرکو فروغ دینے کیلئے نوجوانوں کی ہم نصابی سرگرمیوں میں شرکت یقینی بنائی جائے ‘مقررین

منگل 23 مئی 2017 16:25

پنجاب ایچ ای سی کے قائم کردہ ورکنگ گروپ برائے فروغ امن کے زیراہتمام ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2017ء) پنجاب ہائیر ایجو کیشن کمیشن کے اشتراک سے پنجاب ایچ ای سی کے قائم کردہ ورکنگ کے زیراہتمام جامعات میں سٹوڈنٹس سوسائٹیز کو فعال کرنے کے پائلٹ پروگرام کا آغاز کردیا گیا۔اس سلسلے میں یونیورسٹی آف ایجو کیشن لاہور میں افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیا جسکی صدارت وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجو کیشن لاہورو کنوئینرورکنگ گروپ برائے فروغ امن و رواداری ڈاکٹر رئوف اعظم نے کی جبکہ تقریب میں یونیورسٹی اساتذہ اورطلباء طالبات کی کثیرتعداد نے بھی شرکت کی ۔

تقریب سے ممتاز ڈرامہ نگاراصغرندیم سید، معروف تجزیہ نگارسلمان عابد ،پنجاب ایچ ای سی کے چیف آپریٹنگ آفیسر خرم جہانزیب ، ڈائر یکٹر کامسیٹس انسی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی لاہور ڈاکٹرقیصر عباس نے بھی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان کی 57فیصد سے زائد آبادی نوجوانوں پرمشتمل ہے ضرورت اس امرکی ہے کہ معاشر ے میں امن رواداری اورعدم تشدد کے کلچرکو فروغ دینے کیلئے نوجوانوں کی ہرسطح پرمثبت اور ہم نصابی سر گرمیوں میں شرکت یقینی بنائی جائے ۔

پنجاب ایچ ای سی کے زیراہتمام ہونے والی وائس چانسلرز کانفرنس کی34 متفقہ سفارشات پرعملدرآمد کرواتے ہوئے جامعات میں سٹوڈنٹس سوسائیٹز کو فعال کیا جائے تاکہ طلبہ کی تعمیری صلاحیتوں کو اجاگر کیا جاسکے اور وہ معاشرے میں مہذب اورتربیت یافتہ شہری کے طور پراپنا کردار ادا کرسکیں۔کنوئینرورکنگ گروپ ڈاکٹررئوف اعظم نے سٹوڈنٹس سوسایئٹیز کو فعال کرنے کے پروگرام کے نمایاں پہلو ئوں پر روشنی ڈالتے ہوئے طلباء پرزور دیا کہ وہ اپنی تہذیب ثقافت اور روایات کے مثبت پہلو اجاگرکرنے کیلئے بھر پورکردار اداکریں ۔ مقررین نے سٹوڈنٹس سوسائٹیز فعال کرنے کے پروگرام کو سراہتے ہوئے اپنے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :