پنجاب ایچ ای سی کے زیراہتمام سٹوڈنٹس سوسائٹیز کے پائلٹ پروگرام کا آغاز

منگل 23 مئی 2017 16:27

پنجاب ایچ ای سی کے زیراہتمام سٹوڈنٹس سوسائٹیز کے پائلٹ پروگرام کا آغاز
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2017ء) پنجاب ایچ ای سی کے قائم کردہ ورکنگ گروپ کے زیراہتمام جامعات میں سٹوڈنٹس سوسائٹیز کو فعال کرنے کے پائلٹ پروگرام کا آغاز ہو گیا۔ اس کی افتتاحی تقریب کا اہتمام یونیورسٹی آف ایجو کیشن لاہور میں کیا گیا جس کی صدارت وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجو کیشن لاہور و کنوینئر ورکنگ گروپ برائے فروغ امن و رواداری ڈاکٹر رئوف اعظم نے کی۔

تقریب میں یونیورسٹی اساتذہ اورطلباء وطالبات کی کثیرتعداد نے بھی شرکت کی۔ تقریب سے ممتاز ڈرامہ نگاراصغرندیم سید، معروف تجزیہ نگارسلمان عابد ،پنجاب ایچ ای سی کے چیف آپریٹنگ آفیسر خرم جہانزیب ، ڈائر یکٹر کامسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی لاہور ڈاکٹرقیصر عباس نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان کی 57فیصد سے زائد آبادی نوجوانوں پرمشتمل ہے، ضرورت اس امرکی ہے کہ معاشر ے میں امن، رواداری اورعدم تشدد کے کلچرکو فروغ دینے کیلئے نوجوانوں کی ہرسطح پر ہم نصابی سر گرمیوں میں شرکت یقینی بنائی جائے ،پنجاب ایچ ای سی کے زیراہتمام ہونے والی وائس چانسلرز کانفرنس کی34 متفقہ سفارشات پرعملدرآمد کرواتے ہوئے جامعات میں سٹوڈنٹس سوسائٹیز کو فعال کیا جائے تاکہ طلبہ کی تعمیری صلاحیتوں کو اجاگر کیا جاسکے اور وہ معاشرے میں مہذب اورتربیت یافتہ شہری کے طور پراپنا کردار ادا کرسکیں۔

کنوینئرورکنگ گروپ ڈاکٹررئوف اعظم نے سٹوڈنٹس سوسائٹیز کو فعال کرنے کے پروگرام کے نمایاں پہلو ئوں پر روشنی ڈالتے ہوئے طلباء پرزور دیا کہ وہ اپنی تہذیب وثقافت اور روایات کے مثبت پہلو اجاگرکرنے کیلئے بھر پورکردار اداکریں ، مقررین نے سٹوڈنٹس سوسائٹیز فعال کرنے کے پروگرام کو سراہتے ہوئے اپنے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :