اوجیر پاکستان نے کاپوریٹ سکیٹر کیلئے پہلی وائر لیس ایل ٹی ای ڈیٹا انٹر نیٹ سروس متعارف کرا دی

منگل 23 مئی 2017 18:01

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2017ء) اوجیر پاکستان نے کاپوریٹ سکیٹر کے لئے پہلی وائر لیس ایل ٹی ای ڈیٹا انٹر نیٹ سروس متعارف کرا دی،سروس ابتدائی طور پر ملک کے 11 شہروں میں فراہم کی جا رہی ہے۔ اوجیر پاکستان کے سی ای او جمال ناصرخان نے منگل کے روز نجی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوجیر پہلی پاکستانی کمپنی ہے جس نے کارپوریٹ سیکٹر کے لئے یہ سروس متعارف کرائی ہے جس پر 10 ملین ڈالر کی کثیر سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کارپوریٹ سیکٹر کیلئے ایل ٹی ای متعارف کروانے کا مقصد کاروباری اداروں کو اپنے آپریشنز چلانے کے لئے تیز رفتار بلا تعطل وائر لیس بینڈ وتھ فراہم کرنا ہے جو فی الحال پاکستان میں صرف موبائل فون صارفین کے لئے دستیاب ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس سروس میں فی صارف 100mbps تک کی اسپیڈ فراہم کرے گی۔ منصوبے کے پہلے مرحلے میں کمپنی نیٹ ورک ڈپلائمنٹ کیلئے 10 ملین ڈالر کی ابتدائی سرمایہ کاری کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سروس سکھر، حیدرآباد، پشاور، کوئٹہ، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، رحیم یار خان، گوجرانوالہ اور گجرات میں متعارف کرائی جا رہی ہے جبکہ 2017ء کے اختتام تک کراچی، لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی WIMAX نیٹ ورک کو اپ گریڈ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اوجیر ایل ٹی ای سروس کو خاص طور ایسے پر چھوٹے شہروں میں کارپوریٹ اور ایس ایم ایکی تیز رفتار کنیکٹویٹی اور ڈیٹا کی منتقلی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے جہاں بڑے ادارے اعلیٰ صلاحیت، لامحدود حجم، زیادہ گنجائش اور بلا تعطل بینڈوتھ فراہم کرنے کی ڈیمانڈ کرتے ہیں۔

جمال ناصر خان نے بتایا کہ فائبر، VSAT اور ویڈیولنکس کے مقابلے میں اوجیر ایل ٹی ای سروس لائسنس یافتہ فریکونسی پر قابل اعتماد کنیٹیویٹی کے ساتھ انتہائی کم قیمت پر فراہم کی جائے گی اور اوجیر اپنے کارپوریٹ صارفین کے 100فیصد اطمینان کو یقینی بنانے کے لئے 24x7 ہیلپ ڈیسک قائم کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوجیر پاکستان 2010ء سے پاکستان میں کام کر رہی ہے۔ کمپنی کو دنیا کے نامور بینکوں، انٹرنیٹ سروس پرووائیڈر، FMCGs، میڈیا ہاؤسزاور ایس ایم ای اداروں کے ساتھ کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اوجیر نے ہمیشہ اپنی توجہ صارفین کو ایک چھت کے نیچے وائر لیس اور وائرڈ ٹیکنالوجی کے ذریعے کیریئر اور انٹر پرائز خدمات فراہم کرنے پر مرکوز رکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :