نجی ہوٹل کے کمرے سے 40 سالہ شخص کی نعش بر آمد

منگل 23 مئی 2017 18:01

نجی ہوٹل کے کمرے سے 40 سالہ شخص کی نعش بر آمد
ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2017ء) تھانہ نیوملتان کے علاقے میں واقع نجی ہوٹل کے کمرے میں ایک شخص مردہ حالت میں پایاگیا،پولیس ذرائع کے مطابق نیوملتان میں واقع ایک نجی ہوٹل کے کمرے سے اڈابندبوسن کا رہائشی 40سالہ زاہدولدربنواز مردہ حالت میں پایاگیا،پولیس نے لاش کوقبضے میں لے کرہوٹل کے کمرے سے شواہداکٹھے کئے اورتحقیقات کے بعد پولیس اس نتیجہ پرپہنچی کہ ہلاک ہونے والے شخص کی موت ہارٹ اٹیک کی وجہ سے واقعہ ہوئی،ہلاک ہونے والے شخص کے لواحقین نے زاہد کی موت کو قدرتی قراردیتے ہوئے کسی قسم کی قانونی کارروائی سے انکارکردیا،جس کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔

متعلقہ عنوان :