کمشنر نے واساکی جانب سے لگائی جانے والی 107ویں ٹربائن کاافتتاح کردیا

منگل 23 مئی 2017 18:01

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2017ء)کمشنر ملتان ڈویژن وڈائریکٹرجنرل ایم ڈی اے بلال احمد بٹ نے گلبرگ کالونی ملتان میں واساکی جانب سے لگائی جانے والی 107ویں ٹربائن کاافتتاح کردیاہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرکمشنر بلال احمدبٹ نے کہاکہ رمضان المبارک کی آمدسے قبل صاف پانی کی فراہمی کیلئے ٹربائن کاافتتاح واساکی جانب سے ایک اچھی کاوش ہے،اس قسم کی کاوشوں سے جہاں شہریوں کو صاف پانی پینے کی سہولیات میسرآئیں گی وہیں کافی حدتک پانی کی وجہ سے پیداہونیوالی بیماریوں پربھی قابوپانے میں مددملے گی ، ایم ڈی واسارائومحمد قاسم نے اس موقع پرکہاکہ ٹربائن کایہ منصوبہ اے ڈی پی کے تحت مکمل کیاگیاہے۔

جس کے بورکی گہرائی 425فٹ ہے ،4کیوسک فراہمی آب کے اس پلان کے تحت گلبرگ کالونی ،مسلم ٹائون ،رائٹرز کالونی ،محبوب آباد اوردیگرملحقہ علاقوں کے لگ بھگ 20ہزارشہری پینے کے صاف پانی کی سہولت سے مستفید ہوں گے ۔افتتاح کے موقع پرڈائریکٹرورکس واسانسیم خالد چانڈیوں ،ڈپٹی ڈائریکٹرواٹرسپلائی عبدالسلام ،یوسی چیئرمین عمران ارشد سمیت علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موجودتھی۔