گورنر سندھ محمد زبیر سے وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن کی ملاقات

آئی ٹی اور ٹیلی کام کی ترقی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

منگل 23 مئی 2017 18:12

گورنر سندھ محمد زبیر سے وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر سے وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن نے ملاقات کی۔ منگل کو یہاں ہونے والی ملاقات کے دوران آئی ٹی اور ٹیلی کام کی ترقی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر مملکت آئی ٹی انوشہ رحمن نے گورنر سندھ کو بتایا کہ ان کی وزارت وزیراعظم کے ’’ڈیجیٹل پاکستان‘‘ کے ایجنڈا کو حقیقی معنوں میں آگے بڑھا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دیہی سندھ کو یو ایس ایف سے منسلک کیا گیا ہے جبکہ 2018ء تک پورے پاکستان کو اس سے منسلک کر دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ سمیت ملک بھر کے پسماندہ علاقوں میں آئی ٹی اور ٹیلی کام کی جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے وزارت مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے گورنر سندھ کو بتایا کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کراچی میں جلد انکوبیشن سنٹر قائم کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ انکوبیشن سنٹر کے قیام سے سندھ سے تعلق رکھنے والے آئی ٹی کے نوجوان گریجوایٹس یہاں پر مناسب اور جدید تربیت حاصل کر سکیں گے تاکہ وہ کامیاب کاروبار کی طرف بڑھ سکیں۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے وزیر مملکت انوشہ رحمن اور ان کی وزارت کی طرف سے سندھ کے عوام کو آئی ٹی اور ٹیلی کام کی جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے خصوصی اقدامات کرنے پر سراہتے ہوئے انہیں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :