آخری دہشتگرد کے خاتمے تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے ، دہشتگردوں کی گرفتاری سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ہے ، سیکیورٹی اداروں نے دہشتگردی کے کئی منصوبوں کو کامیابی سے ناکام بنایا ، فورسز کو دہشت گردوں کے خلاف جنگ کیلئے تیار کرنا ہماری ذمہ داری ہے ،وزیرداخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کاپریس کانفرنس سے خطاب

منگل 23 مئی 2017 18:12

آخری دہشتگرد کے خاتمے تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے ، دہشتگردوں کی گرفتاری ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2017ء) وزیرداخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے ، دہشتگردوں کی گرفتاری سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ہے ، سیکیورٹی اداروں نے دہشتگردی کے کئی منصوبوں کو کامیابی سے ناکام بنایا ، فورسز کو دہشت گردوں کے خلاف جنگ کیلئے تیار کرنا ہماری ذمہ داری ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جتنے بھی بڑے واقعات ہوئے ہیں سیکیورٹی فورسز ان تک پہنچی ہے ، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے ، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڑی کامیابی حاصل کی ۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی اداروں نے دہشت گردی کے کئی منصوبوں کو ناکام بنایا۔ فورسز کو دہشت گردوں کے خلاف جنگ کیلئے تیار کرنا ہماری ذمہ داری ہے ، دہشت گردوں کی گرفتاری سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ہے ، پورے بلوچستان میں ہائی الرٹ کر رکھا ہے ۔ (ن م)

متعلقہ عنوان :