چینی وزیراعظم کا مانچسٹر دھماکے پر برطانوی ہم منصب سے اظہار تعزیت

منگل مئی 18:17

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2017ء) چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ نے منگل کو مانچسٹر شمالی انگلستان میں ایک دھماکے پر برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے کو تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے، اپنے پیغام میں چینی وزیراعظم نے ہلاکتوں پر گہری تعزیت کا اظہار کیا اور ہلاک ہونیوالوں کے لواحقین اور زخمیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ،منگل کی رات دیر گئے ایک محفل موسیقی کے اختتام کے بعد مانچسٹر ایرینا کے باہر ہونیوالے دھماکے میں 22افراد ہلاک اور 59زخمی ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :