وزیر معدنی ترقی سے سری لنکا کے معدنی ماہرین کی ملاقات

منگل 23 مئی 2017 18:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2017ء) خیبر پختونخوا کی وزیر معدنی ترقی اور محنت انیسہ زیب طاہر خیلی سے منگل کے روز پشاور میں جمز اور قیمتی پتھروں کی صفائی و تزین کی تربیت کیلئے سری لنکن کمپنی" جمز سمارٹ" کے ماہرین نے ملاقات کی اور ان سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران سری لنکن ماہرین نے صوبائی وزیر کو صوبے میںقیمتی پتھروں اور جمز کی کٹنگ ، ویلیو ایڈیشن اور تزین کے بارے میں اپنی کمپنی کی جانب سے تربیت فراہمی کے سلسلے میں خدمات فراہم کرنے کی پیشکش کی اور انھیں اس شعبے میں سری لنکا کے اعلیٰ مہارت و خدمات سے آگاہ کیا۔

سری لنکن ماہرین کی قیادت "ڈونلڈپریرا" کر رہے تھے جبکہ دیگر نمائندوں میں ایس امرسینا کے علاوہ خیبر پختونخوا اکنامک زونز ڈویلپمنٹ ایند منیجمنٹ کمپنی کے حکام شامل تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکرٹری معدنی ترقی سیدظہیر الاسلام شاہ اور محکمہ معدنیات کے آفسران بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران صوبائی وزیر نے سری لنکن سرمایہ کاروں کی پیشکش کا خیبر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کو قدرت نے بیش بہا معدنی وسائل ، قیمتی پتھروں اور جمز کی دولت سے مالا مال کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ان قدرتی وسائل کی ویلیو ایڈیشن اور جدید طریقوں سے کٹنگ کیلئے بہترین طریقہ کار ا اپنانے کی ضرورت ہے تا کہ ان قیمتی پتھروں کا نقصان نہ ہو اور بین الاقوامی معیار کا پراڈکٹ تیار کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے حصول کیلئے صوبائی حکومت نے ADP میں جمز اینڈ جیولری انسٹیٹیوٹ کے قیام کا منصوبہ شامل کیا ہے جو صوبے میں قیمتی پتھروں اور جمزکی کٹنگ پالشنگ اور ویلیو ایڈیشن کرے گی تا ہم اس شعبے میں ہمیں تجربہ کار افرادی قوت کی تیار ی کی اشد ضرورت ہے اور اس سلسلے میں ہم سری لنکا کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنے کیلئے ماسٹر ٹرینرز کی فراہمی کو خوش آمدید کہیں گے تا کہ ان کے ماہرانہ خدمات سے استفادہ حاصل کر سکیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان انتہائی قریبی تعلقات ہیں اور ان کاروبای مواقع سے استفادہ اُٹھانے کے ذریعے باہمی تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ وہ صوبے میں پائے جانے والے قیمتی پتھروں اور جمز کی پراڈکٹ کو عالمی مارکیٹ کے مطابق بنانے کیلئے ہنر مندوں کو معیاری تربیت فراہمی کی انتہائی خواہشمند ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :