فیصل بینک نے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور بورڈ اراکین کا اعلان کردیا
منگل 23 مئی 2017 18:33
(جاری ہے)
فاروق رحمت اللہ نے بینک کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو آفیسر کی حیثیت سے عہدہ سنبھالنے والے یوسف حسین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ یوسف حسین کو چیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات کرنے پر بہت خوشی محسوس کرتا ہے اور بورڈ کے نئے اسٹریٹیجک نظریے کے تحت آرگنائزیشن کو چلانے اور ترقی کے مقاصد کو پورا کرنے کیلئے ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتا ہے۔
یوسف حسین ایک تجربہ کار پیشہ ور بینکر ہیں جنہیں اے بی این ایمرو سمیت صف اول کے مقامی اور عالمی اداروں میں کام کرنے کا 22 سالہ وسیع تجربہ ہے اور وہ گزشتہ آٹھ سال سے فیصل بینک لمیٹیڈ کا حصہ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ FBL کی مینجمنٹ کی کوششوں کے ساتھ ساتھ تجربہ کار بورڈ آف ڈائریکٹرز کی اسٹریٹیجک رہنمائی سے خصوصاً گزشتہ تین سالوں کے دوران بینک کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ FBL کے منافع میں تین گنا اضافہ ہوا ہے جہاں مالی سال 2013 میں ٹیکس سے قبل منافع 2.16 ارب روپے تھا جو مالی سال 2016 میں 6.66 ارب روپے تک پہنچ گیا اور اس کے ساتھ ساتھ بیلنس شیٹ اور loan book میں بھی بھرپور ترقی دیکھی گئی۔ مارکیٹ کی قیمتوں اور price to Book سے عیاں ہونے والے حصص کی کارکردگی میں بھی اس دورانیے میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا جس سے شیئرہولڈرز کو بھی نمایاں اضافی فوائد حاصل ہوئے۔فاروق رحمت اللہ نے بینک کو ایک اسلامی بینکاری انسٹیٹیوشن میں بدلنے کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ بینک نے اس مقصد کو حاصل کرنے کیلئے بہترین ڈیزائن کردہ اور محتاط کاروباری منتقلی کے منصوبے پر پہلے سے عمل شروع کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ FBL کے اکثریتی شیئرز کے مالک اتمار گروپ بحرین اور بورڈ آف ڈائریکٹرز پاکستان کو ایک اہم مارکیٹ تصور کرتے ہیں۔ فیصل بینک لمیٹیڈ معیاری بینکنگ سروسز اور انفرا اسٹرکچر کی ترقی سمیت اہم کاروباری شعبوں پر توجہ بڑھاتے ہوئے اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی کوششیں جاری رکھے گا۔فیصل بینک کے بورڈ اور مینجمنٹ نے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر اور صدر نعمان انصاری کی شاندار خدمات کو سراہتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔مزید قومی خبریں
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
-
پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پرپابندی کا اعلان، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی
-
خیبر پختونخوا بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے مشعال یوسفزئی کو طلب کرلیا
-
ایف آئی اے کی کارروائی ،قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا86واں یوم وفات 21اپریل اتوار کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.