وفاقی وزیرداخلہ کاسیاسی پارٹیوں کی مشاورت سےسوشل میڈیاپرایس اوپیزبنانےکااعلان
یقین دلاتاہوں سوشل میڈیاپرکوئی قدغن نہیں لگائیں گے،فوج اورعدلیہ کیخلاف تضحیک کی اجازت نہیں دےسکتے،فوج اورعدلیہ کیخلاف پوسٹ شیئرکرنیوالوں کوگرفتارکیاجائیگا،سینئرصحافیوں سےملاقات میں قومی سلامتی سےمتعلق کوڈآف کنڈکٹ پراتفاق طے پایاہے۔چوہدری نثارعلی خان کی پریس کانفرنس
ثنااللہ ناگرہ منگل 23 مئی 2017 18:02
(جاری ہے)
قومی سلامتی سے متعلق کوڈآف کنڈکٹ پراتفاق طے پایا۔
قومی سلامتی کے معاملے پرایک کمیٹی بنائی گئی ہے۔جس میں اے پی این ایس ،سی پی این ای اور پی بی اے کے ارکان شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیاپرجوچاہے مرضی کرے،غلط نام سے ،مسلم غیرمسلم نام سے آئی ڈی بنائے۔کوئی پوچھنے والانہیں ہے۔حکومت اور اپوزیشن اسی طرح ہرادارے میں کچھ رولزاینڈریگولیشن ہیں۔لیکن سوشل میڈیامیں نہیں ہیں۔جوچاہے اپنااصلی یاجعلی آئی ڈی بنائے۔اور اپنی مرضی سے موادشیئرکرتاپھرے۔سوشل میڈیاغیرمنظم فورم ہے،کوئی ضابطہ یااحتساب نہیں ہے۔چوہدری نثارنے کہا کہ سوشل میڈیاکی بہت دورتک پہنچ ہے۔لوگ اس کوپڑھتے ہیں اور پبلک کی رائے بنتی ہے۔سوشل میڈیاپربڑی تعدادمیں مقدس ہستیوں کے بارے توہین آمیزموادشیئرکیاگیا۔سوشل میڈیاپرتوہین آمیزموادپربات کرنے کیلئے الفاظ نہیں۔پی ٹی آئی اگریہ مواددیکھ لیتی توسڑکوں پرآنے کی دھمکی نہ دیتی۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج سے متعلق تضحیک آمیزپوسٹ سامنے آئی ہیں۔مجھے افسوس ہے۔فوج سے متعلق تضحیک آمیزتشہیرپرمیں نے ذمہ داری کامظاہرہ کرتے ہوئے ایف آئی اے کی ذمہ داری لگائی۔سختی سے کہا کہ جوبھی ملوث ہوچاہے ہماری پارٹی کاہواس کے خلاف کاروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ فوج اور عدلیہ کیخلاف تضحیک کی اجازت نہیں دے سکتے۔وزیداخلہ نے کہا کہ پاکستان کاقانون ،ریاست ،اخلاق،شرافت سب سوشل میڈیاکے حملوں کاشکارہیں۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیانہیں بلکہ مادرپدرآزادی انڈراٹیک ہے۔انہوں نے کہا کہ یقین دلاتاہوں سوشل میڈیاپرکوئی قدغن نہیں لگائی جارہی لیکن سوشل میڈیاکے قواعدوضوابط ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہاکہ ایف آئی اے نے6افرادسے پوچھ گچھ کی گئی،باقی سے بھی کی جائیگی۔نامناسب پوسٹ کرنیوالوں کیخلاف فون ،لیپ ٹاپ کی فرانزک کے بعدگرفتاری کرینگے۔انڈیا،سری لنکا،یورپ اور امریکاسمیت سب کاکوڈ آف کنڈکٹ کاجائزہ لے کرہم بھی بنائے گے۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیاپرپوسٹ کرنے پرکوئی پابندی نہیں لیکن نام اصل ہوناچاہیے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.