کراچی،پاک سرزمین اور متحدہ قومی مومنٹ کے کارکن جھگڑ پڑے،علاقے میں خوف وہراس،دکانیں بند

منگل 23 مئی 2017 18:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء) عائشہ منزل کے قریب پاک سرز مین پارتی اورمتحدہ قومی موومنٹ لندن کے کارکنوںمیںجھگڑے کے نتیجے میںعلاقے میںخوف وہراس پھیل گیااوردکانیںبندہوگئیں۔

(جاری ہے)

تصادم کے نتیجے میں احسن آبادکے علاقائی ذمہ دارسمیت 10سے زائد افرادزخمی ہوئے ،ذرائع کے مطابق عائشہ منزل کے قریب واقع بھائی جان چوک پرایم کیوایم اورپی ایس پی کے کارکنوںمیں ایک دوسرے پرفقرے بازی کے بعدتصادم شروع ہوگیا،جس میں لاتوںگھونسوںاورتھپڑوںکے ساتھ پتھرائوبھی ہوااوردونوںپارٹیوںکے کارکن گتھم گتھاہوگئے ،جھگڑے کے دوران احسن آبادکے علاقائی ذمہ دارسمیت 10سے زائد کارکن زخمی ہوئے ،علاقے میں خوف وہراس پھیل گیااوردوکانیں بند ہوگئیں

متعلقہ عنوان :