سوئی ناردرن گیس کمپنی کا کمرشل ہائوسنگ سوسائٹی اور صنعتی صارفین سے گیس کنکشن کی درخواستیں وصول کرنے کا سلسلہ شروع

منگل 23 مئی 2017 18:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء) سوئی ناردرن گیس کمپنی نے کمرشل ہائوسنگ سوسائٹی اور صنعتی صارفین سے گیس کنکشن کی درخواستیں وصول کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی نے نئے کنکشن کے لئے کمرشل، صنعتی اور ہائوسنگ سوسائٹی کے صارفین سے درخواستیں وصول کرنا شروع کر دی ہیں واضح رہے کہ 2 ماہ قبل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نئے کنکشن دینے کی منظوری دی تھی اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا جس کے بعد اب سوئی ناردرن گیس کمپنی نے درخواستیں وصول کرنا شروع کر دی ہیں۔ (علی)

متعلقہ عنوان :