ایل ڈی اے انفورسمنٹ نے بھوگیوال روڈ اور گجر پورہ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن

منگل 23 مئی 2017 18:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء) ایل ڈی اے انفورسمنٹ نے بھوگیوال روڈ اور گجر پورہ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کر کے 3 ٹرک سامان قبضے میں لے لیا ہے، بتایا گیا ہے کہ ایل ڈی اے کے انفورسمنٹ نے بھوگیوال روڈ اور گجر پورہ میں سرکاری زمین پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا آپریشن کے دوران 3 ٹرک سامان جن میں ریڑھیاں، ٹھیلے اور کرسیاں شامل ہیں قبضہ میں لے لیا، ایل ڈی اے انفورسمنٹ کے مطابق ان تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا ہوتا ہے اور یہ تجاوزات سرکاری زمین پر قائم کی گئی تھی، اس لئے ان کے خلاف کریک ڈائون کیا گیا ہے۔ (علی)