زاہدہ ہلاکت کیس:گرفتار افراد کی تعداد 4 ہو گئی

منگل 23 مئی 2017 18:54

زاہدہ ہلاکت کیس:گرفتار افراد کی تعداد 4 ہو گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء) ہنجروال میں فیکٹری کی چھت سے گر کر لڑکی کی ہلاکت کی ہلاکت کے الزام میں خاتون جویریہ سمیت 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا، جس کے بعد زاہدہ ہلاکت کیس میںگرفتار افراد کی تعداد 4 ہو گئی ہے، بتایا گیا ہے کہ چند روز قبل ہنجروال میں فیکٹری کی چھت سے گر کر ہلاک ہونے والی زاہدہ کے قتل کے الزام میں خاتون سمیت 4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم اور فرانزک رپورٹس کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔ (علی)