پاکستانی دریائوں کا پانی روک کر ان پر ڈیم بنانا سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی ہی:راناعبدالسمیع

منگل 23 مئی 2017 18:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء) پاکستان تحریک انصا ف لیبر و نگ کے مرکزی رہنما راناعبدالسمیع نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے دریائے راوی کا ساڑھے دس لاکھ ایکڑ پانی روک کر خود استعمال کرنے کے منصوبہ حکمرانو ں کیلئے لمحہ فکریہ ہے بھارت پاکستان کے اس پانی کو مقبوضہ کشمیر اور بھارتی پنجاب میں تقسیم کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ بھارت کا دریائے چناب کے بعددریائے راوی کا ساڑھے 10لاکھ ایکڑ پانی روکنے کا منصوبہ آبی دہشت گردی ہے اور اس سے ان دریائوں پر واقع زرعی زمینوں کو پانی نہ ملنے سے فصلیں متاثر ہونگی پاکستانی دریائوں کا پانی روک کر ان پر ڈیم بنانا سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی ہے جس کا ضامن ورلڈ بنک ہے اس لیے پاکستانی دریائوں کا پانی روکنے پر یہ معاملہ اقوام متحدہ اور عالمی ادارہ انصاف میں اٹھایا جائے جس طرح بھارت نے بھارتی جاسوس کیلئے عالمی ادارہ انصاف سے رجوع کیا تھا پاکستان بھی اس معاملہ کو عالمی اداروں میں اٹھائے اور پاکستانی دریائوں کو روکنے کے بھارتی مذموم عزائم کو ناکام بنائے اگر بھارت کو آبی جارحیت سے نہ روکا گیا اور پاکستانی حکمران اسی طرح بھارتی دوستی میں خاموش رہے تو پاکستان میں خشک سالی کا خطرہ لاحق ہوجائے اور پاکستانی فصلوں میں کمی سے زرخیز علاقے بنجر بن جائیں گے اس لیے اس معاملہ کو فوری طور پر عالمی اداروں میں اٹھا کربھارتی عزائم ناکام بنائے جائیں

متعلقہ عنوان :