پی آئی اے کے طیارے سے 19کلو ہیروئین کی برآمدگی ملک کی بدنامی کا باعث ہے،میاں کامران سیف

منگل مئی 18:54

پی آئی اے کے طیارے سے 19کلو ہیروئین کی برآمدگی ملک کی بدنامی کا باعث ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2017ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما و جوائنٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے پی آئی اے کے طیارے سے بے نظیر انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے لندن جانے والی پی آئی اے کی پروز سی19کلو ہیروئین کی برآمدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ ملک کی بدنامی کا باعث ہے اس سے قبل چند روز قبل برطانیہ میں پاکستانی طیارہ روک کر اس کی تلاشی لی گئی اور مبینہ طور پر ہیروئین کی برآمدگی کی اطلاع ملی تھی ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں کارکنوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

میاں کامران سیف نے کہا کہ طیاروں کے ذریعے ہیروئین بیرون ملک بھیجنے والے گروہ میں ملوث تمام افراد کو بے نقاب کیا جائے کیونکہ اس میں پی آئی اے کے ملازمین بھی شامل ہیں کیونکہ ان کے اجازت کے بغیر جہاز تک کوئی پہنچ نہیں سکتا انہوںنے کہا کہ اس واقعہ میں کے تمام کرداروں کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات سے نمٹا جاسکی

متعلقہ عنوان :