ْترقیاتی منصوبوں کی بروقت، شفاف اور معیاری تکمیل ہماری اولین ذمہ داری ہی: آزاد علی تبسم

منگل مئی 18:54

ْترقیاتی منصوبوں کی بروقت، شفاف اور معیاری تکمیل ہماری اولین ذمہ داری ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2017ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت، شفاف اور معیاری تکمیل ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کرکے ایک مثال قائم کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ معیشت کے استحکام کیلئے زرعی شعبہ کی ترقی نہایت اہمیت کی حامل ہے۔

(جاری ہے)

زرعی شعبہ کی ترقی اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں۔

آئندہ مالی سال میں زرعی شعبہ کی ترقی اور کسانوں کو بہتر سہولتوں کی فراہمی بھی ترجیحات میں شامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ تمام ترترجیحات کا محورعام آدمی کی فلاح وبہبود اور صوبے کی تیزرفتارترقی ہے ۔توانائی کے منصوبوں کو انتہائی تیز رفتاری سے آگے بڑھایا جا رہا ہے اور 2018ء میں ملک سے اندھیروں کے بادل چھٹ جائیں گے