حکومت پاکستان کی خارجہ پالیسی درست سمت میں نہیں،یاسر گیلانی

منگل 23 مئی 2017 18:54

حکومت پاکستان کی خارجہ پالیسی درست سمت میں نہیں،یاسر گیلانی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی خارجہ پالیسی درست سمت میں نہیں جس کی وجہ سے نہ صرف خطے میں بالکہ عالمی سطح پر بھی پاکستان کی مخالفت میں اضافہ ہو رہا ہے دہشت گردی میں امریکہ کا اتحادی ہونے کے باوجود ڈونلڈ ٹرمپ کا بھارت کو دہشت گردی کا شکار ہونے کے بیان سے حکومت کی خارجہ پالیسی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف شاہدرہ آفس میں کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ قوم کے پیسوں سے سعودی عرب جانے والے وزیر اعظم بتائیں کے ملک کو اس دورے سے کیا فوائد حاصل ہوئے ہیں اگر یہ نجی دورہ تھا تو قوم کو کروڑوں کا ٹیکہ کیوں لگایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان ملک پر بوجھ ہے اپنے ذاتی تعلقات کو قوم کے پیسوں سے وسعت دینا کہاں کا انصاف ہی

متعلقہ عنوان :