پاکستان میں نو سال بعد کسی غیر ملکی بروکریج کی جانب سے آپریشنز کا آغاز

یکم جون کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ڈیڑھ ارب ڈالر تک کی ٹرانزیکشن کی توقع

منگل 23 مئی 2017 19:06

پاکستان میں نو سال بعد کسی غیر ملکی بروکریج کی جانب سے آپریشنز کا آغاز
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء) پاکستان میں نو سال بعد کسی غیر ملکی بروکریج کی جانب سے اپنے آپریشنز کے آغاز کے ساتھ ہی یکم جون کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ڈیڑھ ارب ڈالر تک کی ٹرانزیکشن کی توقع کی جارہی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق قاہرہ میں قائم ای ایف جی ہرمز مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کا نمایاں سرمایہ کاری بینک ہے جس نے جس نے انوِیسٹ اینڈ فنانس سیکورٹیز لمیٹڈ کی51فیصد شیئرز خرید کر پاکستان میں اپنے کاروبار کا آغاز کردیا ہے۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ پاکستان میں کسی غیر ملکی بینک کی جانب سے کاروباری آغاز ایسے وقت پر کیا جارہا ہے جب ایم ایس سی آئی ایمرجنگ مارکیٹس انڈیکس کی جانب سے ملکی درجہ بندی کا وقت انتہائی قریب ہے۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ای ایف جی ہرمز گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کریم عواد کا کہنا تھا کہ اس درجہ بندی کے بعد غیر ملکی سرمایہ کاری میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آئے گا اور یہ مقامی مارکیٹ کو کئی کاروباری مواقع فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان میں ای ایف جی ہرمز کے سی ای او مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ یکم جون کو متوقع 1.25سے ڈیڑھ ارب ڈالر کی ٹرانزیکشن انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔پاکستان اس روز ایم ایس سی آئی ایمرجنگ مارکیٹس انڈیکس میں شمولیت بھی اختیار کرلے گا۔انہوں نے کہا کہ سٹاک ایکسچینج میں اس وقت روزانہ 150سی180ملین ڈالر کی ٹرانزیکشن ہوتی ہے۔پاکستان سٹاک ایکسچینج کے مینجنگ ڈائریکٹر ندیم نقوی نے ای ایف جی ہرمز کی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری بنک کی آمد سے اس سال کروڑوں ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگئی ہی۔(ولی/سید عواد)