سوا ت، سرچ اینڈ سڑائیک آپریشن ،15مشتبہ افراد سمیت تین منشیات فروش گرفتار

منگل 23 مئی 2017 19:06

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء) مینگورہ شہر اور گردونواح میں پولیس کا سرچ اینڈ سڑائیک اپریشن ،15مشتبہ افراد سمیت تین منشیات فروش بھی گرفتار، ،قبضے سے منشیات برآمد ،گرفتار منشیات فروشوںمیں خاتون منشیات فروش بھی شامل تفصیلات کے مطابق مینگورہ شہر اور گردونواح میں مینگورہ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او امجدعلی خان نے ڈی پی او سوات محمد اعجاز خان اور ڈی ایس پی حبیب اللہ کے خصوصی ہدایت پر سرچ اینڈ سڑائیک اپریشن کیا جس میںپولیس نے پندرہ مشتبہ افراد کو گرفتاررکرلیا جبکہ خاتون منشیات فروش مسماة رواسیہ سمیت تین منشیات فروش بھی گرفتار کرلیئے گئے جن کے قبضے سے مجموعی طورپر260گرام ہیروین برآمد کرلی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :