الوں کے دوران کرپٹ سیاستدانوں نے اپنے بینک بیلنس اور جائیدادوں میں اضافے کے سوا ملک و قوم کیلئے کچھ نہیں کیا،صوبائی وزیر محمود خان
منگل 23 مئی 2017 19:17
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل مٹہ سوات میں مختلف شمولیتی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اہم اور سر کردہ شخصیات امیر رحمان عرف کاکی، عمر رحمٰن، خائیستہ رحمان ، سید رحمٰن، سنگین خان، شیر محمد، گل محمد، فقیر محمد، خائستہ محمد ، نور محمد، صدام، فضل، رشید، سیفور رحمان، سوال فقیر، عمر رحمان اور طوطی خان نے اپنے خاندانوںاورسیکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صوبائی حکومت کی مثبت پالیسیوں اور علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے صوبائی وزیر محمود خان کی بے لوث خدمت کو دیکھتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی اور پی ٹی آئی کی مشن کو آگے بڑھانے کیلئے تا حیات اپنا کردار ادا کرینگے ۔ صوبائی وزیر نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو اپنی جانب سے مکمل تعائون کا یقین دلایا کہ انہیںپی ٹی آئی میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جائیگا۔وزیر موصوف نے علاقے میں ترقیاتی کاموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 50 کروڑ روپے کی لاگت سے سحرہ گبین جبہ روڈپر تعمیراتی کا م کا آغاز ہو چکا ہے اسی طرح 13کروڑ روپے کی لاگت سے ٹی ایج کیو ہسپتال مٹہ اور 10کروڑ روپے کی لاگت سے دار مئی بی ایچ یوکو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے جس سے تحصیل مٹہ کے عوام کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات دہلیز پر فراہم ہوگی۔ محمود خان نے مذید کہا کہ گرلز کالج کا قیام بہت جلد عمل میں لایا جائیگااور عنقریب اسی کالج میں طالبات کو داخلے بھی دئے جائینگے ۔اس کے علاوہ تقریباً 3 ارب روپے کی لاگت سے آبنوشی کے 22 ٹیوب ویلز کی تنصیب اور دیگر منصوبے مکمل کئے گئے ہیںجن سے علاقے کے عوام کو پینے کیلئے صاف پانی کے سلسلے میں مشکلات کا اذالہ ہونے کے ساتھ وافر مقدار میں پینے کیلئے صاف پانی فراہم ہوگا۔محمود خان کا کہنا تھاکہ ان منصوبو ں سے علاقے میں سابقہ محرومیوں کے خاتمے کے ساتھ عوام کے بیشتر مسائل مشکلات حل ہو نگے۔مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.