پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام فلسفہ اقبال پر سیمینار کا انعقاد

منگل 23 مئی 2017 22:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2017ء) وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے طلبائو طالبات پر زور دیا ہے کہ وہ کیمپس میں برداشت کے کلچر کو پروان چڑھانے میں مثبت کردار ادا کریںوہ پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار انڈر گرایجوئیٹ سٹڈیز کے زیر اہتمام ’مذہبی رواداری ۔اقبال کی نظر میں ‘ کے موضوع پر الرازی ہال میںمنعقدہ ایک روزہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔

اس موقع پرڈائریکٹر سنٹر پروفیسر ڈاکٹر فہیم آفتاب، پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ حسنین، پروفیسر ڈاکٹر جمیل انور چوہدری، پروفیسر ایمریٹس ڈاکٹر ایس ۔آر۔اے شمسی ، پروفیسر ڈاکٹر زاہد منیر عامر، فیکلٹی ممبران اور طلبائو طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے بہترین سیمینار کے انعقاد پر ڈاکٹر زاہد منیر اور سنٹر فار انڈر گرایجوئیٹ سٹڈیز کے منتظمین کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے یونیورسٹی میں جاری سرگرمیوں اور چیلنجز سے نبٹنے کیلئے اساتذہ اور طلبائو طالبات کاوشوں پر روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

اپنے کلیدی خطاب میں ڈاکٹر زاہد منیر عامر نے نوجوان طلبہ پر زور دیا کہ وہ ایک دوسرے کے صوبے، مذہب اورعقیدہ کو سمجھیں اور احترام کریں۔ انہوں نے معاشرے کی فلاح کیلئے علامہ اقبال کی تسلسل سے کی گئی کوششوں پر تفصیلی بیان کیا۔انہوں نے طلبہ کو نصیحت کی کہ وہ ہر روز نیا دن سمجھتے ہوئے انفرادی و اجتماعی ترقی کے لئے کچھ نہ کچھ ضرور کریں۔ڈائریکٹر سنٹر پروفیسر ڈاکٹر فہیم آفتاب نے وائس چانسلر ،فیکلٹی ممبران اور طلبائو طالبات کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :