وفاقی وزیر خزانہ اور زبیر عمرکاسندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور امن وامان کی صورتحال پر غور

وفاقی حکومت سندھ میں اقتصادی ترقی کیلئے مکمل تعاون کریگی، آئندہ بجٹ میں تمام صوبوں میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے زیادہ فنڈز مختص کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، اسحاق ڈار

منگل 23 مئی 2017 23:16

وفاقی وزیر خزانہ اور زبیر عمرکاسندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور امن ..
اسلام آ باد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2017ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور گورنر سندھ محمد زبیر کے درمیان ملاقات میں سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور امن وامان کی صورت حال پر غور کیا گیا، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاکہ وفاقی حکومت سندھ میں اقتصادی ترقی کیلئے مکمل تعاون کریگی، آئندہ بجٹ میں تمام صوبوں میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے زیادہ فنڈز مختص کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے محصولات میں اضافہ سے صو بوں کو بھی زیادہ فنڈز منتقل کئے جارہے ہیں،ترقیاتی بجٹ میں اضافہ سے عوام کا معیار زندگی بلند ہو گا۔

(جاری ہے)

منگل کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے گورنر سندھ محمد زبیر نے ملاقات کی۔ملاقات میں گورنر سندھ محمد زبیر نیسندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور امن وامان کی صورت حال سے وزیر خزانہ کو آگاہ کیا ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں جاری آپریشن سے امن کی کی صورت حال بہتر ہوئی اور سماجی و اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ ملا۔ ( و خ

متعلقہ عنوان :