اے این ایف اور اے ایس ایف کی بروقت کارروائی نے قومی ایئر لائن کو عالمی پابندی سے بچا لیا

لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر برطانوی حکام کی جانب سے دو گھنٹے تک پی آئی اے جہاز کی تلاشی ،کچھ نہ نکلنے پر کلیئر کر دیا گیا

منگل 23 مئی 2017 23:16

اے این ایف اور اے ایس ایف کی بروقت کارروائی نے قومی ایئر لائن کو عالمی ..
اسلام آباد/لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2017ء)اے این ایف اور اے ایس ایف کی بروقت کارروائی نے قومی ایئر لائن (پی آئی اے ) کو عالمی پابندی سے بچا لیا ، دوران تلاشی اسلام آباد کے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پی آئی اے کی پرواز785سے ہیروئن برآمد کر کے بروقت اقدام کیا گیا ، لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر جب یہ پرواز پہنچی تو برطانوی حکام نے دو گھنٹے تک پی آئی اے کے جہاز کی تلاشی لی تاہم اس دوران اس سے کچھ نہ نکلا جس پر جہاز کو کلیئر کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پی آئی اے کی پرواز 785کو برطانیہ روانگی سے قبل اے این ایف اور اے ایس ایف نے مشترکہ طور پر چیک کیا تو جہاز کے اندر سے ساڑھے 21کلو ہیروئن برآمد ہوئی جو مذکورہ دونوں فورسز کی بروقت کاروائی تھی ۔ تلاشی کے باعث یہ پرواز کچھ تاخیر کا شکار تو ہوئی لیکن جب برطانیہ پہنچی تو برطانوی حکام نے پی آئی اے کے جہاز کی دو گھنٹے تک تلاشی لی تاہم انہیں کچھ نہ ملا ، اپنے ملک میں ہی جہاز کو کلیئر کرنے سے جہاں ملک کو بدنامی سے بچا لیا گیا وہاں قومی ایئر لائن عالمی پابندیوں سے بھی بچ گئی ۔