ہائیکورٹ نے ڈی پی او جھنگ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد کر دی

منگل 23 مئی 2017 23:42

ہائیکورٹ نے ڈی پی او جھنگ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے ڈی پی او جھنگ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے روبرو درخواست گزار نسرین بی بی نے موقف اختیار کیا تھا کہ عدالت نے ڈی پی او جھنگ کو شہری کو پولیس کی غیر قانونی حراست سے بازیاب کرانے کا حکم دیا تھاتاہم عدالتی احکامات کے باوجود بیٹے کو رہا نہیں کیا گیا ۔دوران سماعت سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شکیل حسین پر ڈکیتی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے،ملزم سے تفتیش کا عمل جاری ہے ،گرفتاری قانون کے مطابق ہے۔ جس پر عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی ۔

متعلقہ عنوان :