Live Updates

پیپلز پارٹی کے سابق وفاقی وزیر نذر گوندل نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا

muhammad ali محمد علی منگل 23 مئی 2017 23:47

پیپلز پارٹی کے سابق وفاقی وزیر نذر گوندل نے تحریک انصاف میں شمولیت ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23مئی2017ء) پیپلز پارٹی کے سابق وفاقی وزیر نذر گوندل نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر نذر گوندل نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں نذر گوندل نے عمران خان کو تحریک انصاف میں شمولیت کے فیصلے سے آگاہ کیا۔

نذر گوندل جلد تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف نے ایک ہی روز میں پیپلز پارٹی کی یہ دوسری بڑی وکٹ اڑائی ہے۔ اس سے قبل عمران خان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں پشاور سے تعلق رکھنے والے پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے نور عالم خان نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات