پاک فضائیہ کے تمام فارورڈ ائیر بیس آپریشنل کر دئے گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 24 مئی 2017 11:23

پاک فضائیہ کے تمام فارورڈ ائیر بیس آپریشنل کر دئے گئے
اسکردو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 مئی 2017ء) : ائیر چیف مارشل سہیل امان نے پاک فضائیہ کے تمام فارورڈ ائیر بیس آپریشنل کر دئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ائیر چیف مارشل سہیل امان نے اسکردو قادری ائیر بیس پر پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں کی تربیتی مشقوں کا مظاہرہ کیا۔ بھارتی ائیر چیف کی دھمکیوں پر پاک فضائیہ کے اپنے تمام بیس آپریشنل کر دئے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں ائیر چیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ پورے ملک کو بھارتی دھمکیوں کی پرواہ نہیں کرنی چاہئیے۔ پاکستان ائیر فورس دنیا کی بہترین ائیر فورسز میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے آپریشنل تیاریوں کے آگے یہ معمول کی بات ہے۔ پی اے ایف کے لیے کوئی بھی صورتحال مشکل نہیں ہے۔ ائیر چیف مارشل نے کہا کہ قوم کو دشمن کے بیانات سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ہم بے شک امن پسند لوگ ہیں لیکن ہر طرح کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ اگر دشمن نے جارحیت کی تو ہم ہماری جانب سے دیا جانے والا جواب ان کی نسلیں یاد رکھیں گی۔ اگر کسی جانب سے کوئی ایڈونچر کرنے کا سوچا گیا تو ان کی نسلیں یاد رکھیں گی۔ ائیر چیف مارشل نے کہا کہ دشمن کو اس کی جارحیت کا پوری طاقت سے جواب ملے گا جو ہماری ریاست کی دفاعی پالیسی بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے مشنز ہوں یا آپریشن رد الفساد، پاک فضائیہ کابھر پور کردار ہے۔جے ایف 17 کی پیداوار تین گنا بڑھ چکی ہے۔جے ایف 17 قوم کا فخر ہے۔ جے ایف 17 منصوبے کی اہم بات خود کفیل ہونا ہے۔ پاک فضائیہ کے تمام فارورڈ ائیر بیس آپریشنل ہونے کے بعد اس سلسلے میں سیاچن کے قریب پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں کی تربیتی پروازیں تاحال جاری ہیں۔ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے نہ صرف مشقوں کا جائزہ لیا جبکہ انہوں نے آپریشنل مشقوں میں حصہ لیتے ہوئے جنگی طیارہ میراج خود اڑایا۔

متعلقہ عنوان :