شیخ زیداسلامک سنٹرمیںبی ایس اسلامک بینکاری پروگرام شروع کرنے کافیصلہ

بدھ 24 مئی 2017 13:47

شیخ زیداسلامک سنٹرمیںبی ایس اسلامک بینکاری پروگرام شروع کرنے کافیصلہ
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2017ء)شیخ زیداسلامک سنٹرپشاوریونیورسٹی میں اسلامک بینکاری کے مضمون میں بی ایس چارسالہ ڈگری پروگرام شروع کیاجائیگا۔

(جاری ہے)

یہ فیصلہ سنٹرکے بورڈ آف گورنرکے اجلاس میںکیاگیاجس کی صدارت وائس چانسلرڈاکٹرمحمدعابد نے کی۔اجلاس میں ڈائریکٹرڈاکٹررشادسلجوق سمیت بورڈ کے تمام ممبران نے شرکت کی۔بورڈ نے سنٹرکے تدریسی اورنان تدریسی عملے کی ترقیوں کافیصلہ بھی کیا۔نئے تعلیمی پروگراموں اورملازمین کی ترقیوں کیلئے کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔