انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان(آئی کیپ)کی ملک کے بڑے شہروں میںہونے والی معروف تعلیمی نمائش میں بھرپور شرکت

بدھ 24 مئی 2017 15:11

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان(آئی کیپ)کی ملک کے بڑے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء) انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان(آئی کیپ) نے ملک کے بڑے شہروں میںہونے والی معروف تعلیمی نمائش میں بھرپور شرکت کی ۔ان تعلیمی نمائشوںمیں آئی کیپ کے اسٹالز پر طلباء کا بے حد رش دیکھا گیا جہاں وہ چارٹرڈ اکاؤنٹینسی کی تعلیم سے متعلق معلومات حاصل کرتے دکھائی دیئے ،آئی کیپ کے اسٹالز پر طلباء کیلئے کونسلنگ کی سہولت بھی موجود تھی۔

کراچی میں منعقدہ نمائش میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آئی کیپ کے اسٹالز کا دورہ کیا اور طلباء کیلئے موجود کونسلنگ کی سہولت کو سراہتے ہوئے آئی کیپ کے کردار کی تعریف کی ،اس موقع پر وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ آئی کیپ کے 25تا30فیصد تک پروفیشنلز دنیا بھر میںخدمات انجام دے رہے ہیں جبکہ آئی کیپ کے اعلیٰ معیار کے باعث دنیا بھر میں آئی کیپ کے پروفیشنلز کی بہت زیادہ مانگ ہے ۔

(جاری ہے)

آئی کیپ کے اسٹالز پر چارٹرڈ اکاؤنٹینسی کی تعلیم میں خواہشمند طلباء کو داخلہ پالیسی،فیس اسٹریکچر ،اسکالر شپ اور دیگر معلومات سے آگاہی فراہم کی گئی ۔آئی کیپ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رضی خان نے اس موقع پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہر انسان خود میں موجود خوبیوں اور خامیوں سے جاننے کے بعد اپنے کیریئر سے متعلق بہتر فیصلہ کرسکتا ہے ،آئی کیپ کے اسٹالز پر طلباء کو فراہم کی گئی معلومات سے انہیں اپنے کیریئر کے انتخاب میں مدد ملے گی اور وہ اس بات کا فیصلہ کرسکیں گے کہ انہیں کس شعبے میں آگے جانا چاہیئے ،انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ طلباء کو آئی کیپ میں داخلے اور استثنیٰ کی پالیسیوں سے متعلق بھی آگاہی فراہم کی گئی ہے اور انہیں بتایا گیا ہے کہ چارٹرڈ اکاؤنٹنس کا پیشہ اختیار کرکے وہ نہ صرف ملکی اور بین الاقوامی سطح پر بہترین مواقع حاصل کرسکتے ہیں بلکہ ملک کا نام بھی روشن کرسکتے ہیں،انہوں نے اس قسم کی تعلیمی نمائشوں کے انعقاد کو بھی خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان نمائشوں سے طلبا ء کو نئے شعبوں کے بارے میں آگاہی حاصل ہوگی جس سے وہ اپنے کیریئر کے انتخاب میں زیادہ آسانی محسوس کرینگے۔