جامعہ سراجیہ نعیمیہ میں’’ دورة القرآن کلاس برائے خواتین‘‘شروع

25روزہ کلاس میں شریک خواتین کوفقہ کے بنیادی مسائل بارے تعلیم دی جائیگی‘ترجمان جامعہ نعیمیہ

بدھ 24 مئی 2017 16:37

جامعہ سراجیہ نعیمیہ میں’’ دورة القرآن کلاس برائے خواتین‘‘شروع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء) دارالعلوم جامعہ سراجیہ نعیمیہ مغلپورہ میں میں گزشتہ روز ’’دورةالقرآن کلاس برائے خواتین‘‘شروع ہوگئی ہے ۔قرآن کلاس 25روز تک جاری رہے گی جس میں شریک خواتین کو قرآن کریم صحیح تلفظ کے ساتھ پڑھنے اور خواتین کے معلق فقہ اسلامی کے بنیادی مسائل بارے تعلیم دی جائے گی۔

(جاری ہے)

جامعہ نعیمیہ کے ترجمان کے مطابق 25روزہ کلاس کادورانیہ روزانہ 2گھنٹے پرمشتمل ہوگا ایک دن میں 3کلاسوں کاانعقاد کیا جائے گا۔

پہلی کلاس صبح 6بجے سے لیکر 8بجے تک ،دوسری 10بجے سے لیکر 12بجے تک جبکہ تیسر ی کلاس ایک بجے تا3بجے دوپہرمنعقدہوگی۔اس کورس میں ماہرین فقہ خواتین اورعلماء وشیوخ الحدیث خصوصی لیکچرز دیں گے۔دورة القرآن میںداخلہ کی خواہش مند خواتین 0423-6822844پررابطہ کرکے معلومات حاصل کرسکتی ہیں۔کورس میںشرکت کرنے والی خواتین کوکامیابی پر تعریفی اسناد ورردائے عصمت بھی نوازا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :