مظفرآباد، محکمہ برقیات کا اہلکار بجلی کا کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہو گیا، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

بدھ 24 مئی 2017 16:52

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء) محکمہ برقیات کا اہلکار محبوب کیانی بجلی کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہو گیا ‘تشویشناک حالت میں زخمی اہلکار کو سی ایم ایچ سے ڈاکٹرز نے ایبٹ آباد منتقل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چہلہ بانڈی میں اندھی و طوفان کی وجہ سے بجلی کی سپلائی منقطع ہو گئی تھی بجلی کے اہلکاران بجلی کی سپلائی بحال کرنے میں مصروف تھے کہ اچانک برقیات کے اہلکار محبوب کیانی کرنٹ لگنے سے بجلی کے کھمنبے سے زمین پر جا گرا ۔

(جاری ہے)

کرنٹ لگنے سے محبوب کیانی کے سر اور ٹانگ پر شدید چوٹیں لگی اور جسم بری طرح جھلس گیا زخمی اہلکار کی اہلیہ انعم کیانی نے صحافیوں سے روتے ہوئے فریاد کرتے ہوئے کہا کہ میرا شوہر دس سال سے برقیات میں بطور ورک چارج ملازم کام کر رہا تھا ہم انتہائی غریب لوگ ہیں اور اسی تنخواہ سے گزر بسر کرتے تھے زخمی اہلکار کی اہلیہ نے وزیر برقیات اور سیکرٹری برقیات سے مطالبہ کیا کہ پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران قربانی دینے والے اہلکار کے علاج معالجے کے اخراجات محکمہ اٹھائے اور میرے شوہر کی اپنے فرائض کی انجام دہی کے موقع پر قربانی کے عوض اسے مستقل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :