امریکی صدر اورخاتون اول کے تعلقات میں مزید سرد مہری ،میلانیا نے روم میں بھی ٹرمپ کا ہاتھ جھٹک دیا

بدھ 24 مئی 2017 19:59

امریکی صدر اورخاتون اول کے تعلقات میں مزید سرد مہری ،میلانیا نے روم ..
روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2017ء) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اورخاتون اول کے تعلقات میں مزید سرد مہری ،میلانیا نے روم میں بھی ٹرمپ کا ہاتھ جھٹک دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پہلے اسرائیل اور پھر روم۔ دیس بدلا لیکن امریکی خاتون اول کے تیور نہ بدلے اور میلانیا نے ٹرمپ کا ہاتھ تھمانے سے انکار کردیا۔ ان دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے درمیان ناراضگی کا چرچا عام ہے اور میڈیا ہر جگہ دونوں پر خاص نظر رکھے ہوئے ہے۔

امریکی صدارتی جوڑے نے میڈیا کو روم میں بھی مایوس نہیں کیا کیونکہ وہاں بھی صدر ٹرمپ کی اپنی اہلیہ کا ہاتھ تھامنے کی ایک اور کوشش ناکام ہوگئی۔ایسا لگتا ہے کہ پاکستانیوں کی طرح امریکا میں بھی شوہر اپنے بیویوں کے سامنے بکری بن جاتے ہیں کیونکہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنی اہلیہ کو رام نہیں کرسکے۔

(جاری ہے)

امریکی صدر اٹلی کے دارالحکومت روم پہنچے تو طیارے سے اترتے ہوئے ان کے دل میں ایک مرتبہ پھر یہ تمنا جاگی کہ اپنی خوبصورت اہلیہ کے ہاتھوں میں ہاتھ تھام کر ایک دوسرے کے قدم سے قدم ملاتے ہوئے بین الاقوامی میڈیا میں اچھا تاثر چھوڑیں لیکن ان کی تمنا اس وقت سبکی میں بدل گئی جب میلانیا نے ایک مرتبہ پھر ان کا ہاتھ نہیں تھاما اور بے چارے ٹرمپ دل مسوس کر رہ گئے۔

واضح رہے کہ دونوں کے درمیان چپقلش کا پہلا ثبوت اس وقت ملا تھا جب اسرائیل پہنچنے پر میلانیا نے صدر ٹرمپ کا ہاتھ جھٹک دیا تھا اور سارے دورے میں وہ اکھڑی اکھڑی ہی نظر آئیں تھیں۔

متعلقہ عنوان :