ْشاردہ سے کیل جانے والی سیاحوں کی گاڑی دریائے نیلم میں جا گری،4 افرادجاں بحق ‘3 شدید زخمی

بدھ 24 مئی 2017 22:17

آٹھ مقام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2017ء) شاردہ سے کیل جانے والی سیاحوں کی گاڑی دریائے نیلم میں جا گری4 افرادجاں بحق اور3 شدید زخمی ہوگئی،ایک سیاح کی نعش نکال لی گئی، تین کی تلاش جاری، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا اندھیرے کی وجہ سے امدادی سرگرمیاں بند ، پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے ضلع آٹھمقام کے بالائی علاقہ شاردہ سے کیل جانے والی پجارو نمبر2865 سرخ رنگ سنجلی پل کے قریب ڈرائیور سے بے قابو ہوکر600 فٹ کی بلندی سے موڑ کاٹتے ہوئے دریائے نیلم میں جا گری ہے۔

پولیس انسپکٹر ممتاز حسین تھانہ حدود کیل نے بتایا ہے کہ حادثہ شام پانچ بجے کے قریب پیش آیا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق چار اشخاص جاں بحق ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جن میں امجد مسیح ولد پرویز مسیح، وقاص بشیر والد محمد بشیر، شعیب مسیح ساکنان گلبرگ لاہور پاکستان جبکہ حمید ولد علی خان سکنہ چھانجل مظفرآباد آزاد کشمیر جاں بحق ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں ہارون ولد جاویدعثمان اشرف ولد محمد اشرف اویس شبیر ولد محمد شبیر شدید زخمی ہیں پولیس نے طبی امداد کے لئے تحصیل ہیٖڈکواٹر آٹھمقام منتقل کر دیا ہے۔

پولیس انسپکٹر ممتاز حسین کے مطابق ایک سیاح کی نعش نکال ل لی گئی ہے۔ جبکہ دیگر تین جاں بحق ہونے والوں کی ڈیڈ باڈیز ابھی تک دریا سے نہیں نکالی جا سکی ہیں۔ گاڑی مکمل طور پر دریا میں ڈوب گئی ہے۔ اندھیر اور تاریکی کی وجہ سے امدادی سرگرمیاں جاری رکھنا ناممکن ہیں۔ غالب امکان یہی ہے کہ نعشیں دریائے نیلم میں بہہ گئیں ہیں۔ جن کی تلاش کے لئے مظفرآباد سے غوطہ خوروں کا لانا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :