مظفرآباد میں جیپ کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق ،ْمتعدد زخمی

بدھ 24 مئی 2017 22:20

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء) مظفرآباد کے نواحی علاقے مچھیارا کے قریب جیپ کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق مظفرآباد میں جیپ پٹہکہ سے نواحی علاقہ مچھیارا جارہی تھی جوکھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں جیپ میں سوار 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے ،ْجاں بحق ہونے والوں میں 4 خواتین بھی شامل ہیں۔ واقعہ کے بعد مقامی افراد نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :