حسین نواز کی جانب سے پانامہ پیپرز لیکس کیس کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی کے دو ممبران عامر عزیزاور بلال رسول پر اعتراضات کے حوالہ سے دائر درخواست سماعت کے لئے منظور،فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے گئے

بدھ 24 مئی 2017 23:28

حسین نواز کی جانب سے پانامہ پیپرز لیکس کیس کی تحقیقات کیلئے قائم جے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2017ء) سپریم کور ٹ نے وزیر اعظم میا ں محمدنواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کی جانب سے پانامہ پیپرز لیکس کیس کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی کے دو ممبران عامر عزیزاور بلال رسول پر اعتراضات کے حوالہ سے دائر درخواست کو 29 مئی کو سماعت کے لئے مقرر کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں ، ذرائع کے مطابق بدھ کو پانامہ کیس میں جے آئی ٹی کی جانب سے پیش رفت کی نگرانی کے لئے قائم جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بنچ نے چیمبرمیں حسین نواز کی درخواست کاجائزہ لینے کے بعد اسے سماعت کے لئے مقرر کرنے کا حکم جاری کیا۔