اسلام آباد،سنگدل ماں نے چھری سے اپنے 2 بیٹوں کو ذبح کر دیا

بدھ 24 مئی 2017 23:28

اسلام آباد،سنگدل ماں نے چھری سے اپنے 2 بیٹوں کو ذبح کر دیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2017ء) نتھانہ کھنہ کے علاقے میں سنگدل ماں نے چھری سے اپنے 2 بیٹوں کو ذبح کر دیا ، خاتون کا سسر گھر پر موجود تھا جس نے بیٹے کو اطلاع دی۔ پولیس نے لاشیں ہسپتال منتقل کر کے خاتون کو ہومی سائیڈ یونٹ کے حوالے کر دیا۔ بدھ کو پولیس ذرائع کے مطابق برما ٹائون کی رہائشی خاتون فرح ناز نے چھری سے اپنے 7سالہ بیٹے ذیشان اور 4سالہ بیٹے اریان کو چھری سے ذبح کر دیا ، خاتون کرک کی رہائشی ہے اور گزشتہ کچھ عرصے سے برما ٹائون میں رہائش پذیر تھی ، خاتون کا خاوند زبیر نجی کمپنی میں ملازم ہے اور بدھ کو وہ نوکری پر موجود تھا ، زبیر کا والد گھر پر موجود تھا جب اس نے گھر کے دوسرے کمرے سے باہر نکل کر صحن میں دیکھا تو دونوں پوتوں کی لاشیں پڑی ہوئی تھیں جس پر بچوں کے دادا نے اپنے بیٹے زبیر کو اطلاع دی ، زبیر گھر واپس ا?یا تو اس نے اپنے دونوں بیٹوں کے گلے کٹے ہوئے دیکھین جس پر پولیس کو اطلاع دی ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو حراست میں لیا اور ا?لہ قتل برا?مد کر لیا جبکہ دونوں بچوں کی لاشیں پمز ہسپتال منتقل کر دیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ خاتون کا ذہنی توازن درست نہیں ہے تاہم خاتون کو گرفتار کر کے ہومی سائیڈ یونٹ کے حوالے کر دیا ہے ، پولیس کے مطابق خاتون کے شوہر زبیر کا بھی یہی کہنا ہے کہ اس کی اہلیہ کو کبھی کبھار پاگل پن کے دورے پڑتے ہیں۔ مزید تفتیش ہومی سائیڈ یونٹ کرے گی۔ن

متعلقہ عنوان :