پیپلز پارٹی کی لاہور میں میٹنگ دیکھ کر لگا کہ پارٹی ابھی بھی لاہور میں زندہ ہے،قمر زمان کائرہ

بدھ 24 مئی 2017 23:48

پیپلز پارٹی کی لاہور میں میٹنگ دیکھ کر لگا کہ پارٹی ابھی بھی لاہور میں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2017ء) پیپلز پارٹی کی لاہور میں میٹنگ دیکھ کر لگا کہ پارٹی ابھی بھی لاہور میں زندہ ہے جبکہ ایک فعال تنظیم دینے میں کامیاب ہونگے۔ پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے لکھو ڈیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے۔ ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک خاندان کا نام ہے۔

(جاری ہے)

بابر بٹ ہم میں نہیں ہیں لیکن ان کی کمی کو کوئی پورا نہیں کر سکتا۔ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے بارے میں کہا کہ وہ پارٹی کی تنظیم ٹوٹنے پر دوبارہ بنا نہیں سکے لیکن ہم ایک فعال تنظیم دینے میں کامیاب ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور انکا خاندان جے آئی ٹی کے سوالات کا جواب دے رہے ہیں۔ جلد ہی سب کچھ سامنے آ جائے گا۔(علی)