اندھیرے میں ہمسائے نے شوہر بن کرجنسی زیادتی کی،بھارتی خاتون

پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا،لین دین کے تنازعے پر مجھے پھنسایاجارہاہے ، گرفتارملزم کا بیان

ہفتہ 27 مئی 2017 12:52

اندھیرے میں ہمسائے نے شوہر بن کرجنسی زیادتی کی،بھارتی خاتون
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2017ء) بھارتی خاتون نے کمرے میں اندھیرا ہونے کے باعث ہمسائے کوشوہر سمجھ کر وقت گزارا اور پتہ چلنے پرملزم کیخلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کرا دیا ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق 26سالہ بھارتی خاتون نے اپنے ہمسائے کیخلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کراتے ہوئے موقف اپنایا کہ کمرے میں اندھیرا تھا اور وہ سمجھی کہ اس کے قریب آنے والا اس کا شوہر ہے مگر جب لائٹ جلائی تو پتہ چلا کہ وہ اس کا شوہر نہیں بلکہ ہمسایہ تھا ۔

پولیس حکام کا کہنا تھاکہ خاتون نے اپنی رپورٹ میں موقف اپنایا ہے کہ وہ اپنے گھر میں اکیلی تھی کہ ملزم اس کے گھر گھسا اور کمرے تک پہنچ گیا ۔کمرے میں اندھیرا تھا اور جب اس نے مجھے چھونے کی کوشش کی تو میں سمجھے کہ یہ کوئی اور نہیں بلکہ میرا شوہر ہی ہو گا لہذٰا میں نے کوئی مزاحمت نہیں کی ۔

(جاری ہے)

خاتون کے مطابق میرے ساتھ وقت گزارنے کے بعد جب وہ جانے لگا تو میں نے لائٹ جلائی اور یہ دیکھ کر حیران رہ گئی کہ وہ میرا شوہر نہیں بلکہ میرا ہمسایہ تھا ۔

خاتون نے اس معاملے کو اپنے شوہر کے سامنے رکھا جس کے بعد دونوں تھانے پہنچ گئے ۔پولیس کا کہنا تھا کہ مقدمے کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس نے اپنے بیان میں کہا کہ اسے جان بوجھ کر ملوث کیا جا رہا ہے کیونکہ اس کا مدعی کیساتھ پرانا تنازع تھا ۔

متعلقہ عنوان :