تل ابیب میں، مشرقی القدس پر اسرائیلی قبضے کے خلاف ہزار وں افراد کا احتجاجی مظاہرہ

اتوار 28 مئی 2017 16:10

تل ابیب میں، مشرقی القدس پر اسرائیلی قبضے کے خلاف ہزار وں افراد کا احتجاجی ..
تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2017ء)مشرقی القدس پر قبضے کی 50 ویں سالانہ یاد کے موقع پر اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب کے رابین اسکوائر میں ہزاروں اسرائیلی جمع ہوئے اور فلسطینی حکومت کے قیام کے ساتھ تعاون کا اظہار کیا۔مظاہرے میں فلسطینیوں کے خلاف جاری پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق "پیس ناو" نامی سول سوسائٹی سمیت متعدد سول سوسائٹیوں نے اور بائیں بازو کی سیاسی پارٹیوں نے مظاہرے کے ساتھ تعاون کیا۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری عدم مفاہمتوں کے خاتمے اور قیام امن کا مطالبہ کیا۔مظاہرے کے دوران فلسطین کے صدر محمود عباس کی طرف سے مظاہرین کے لئے بھیجا گیا پیغام بھی پڑھ کر سنایا گیا۔خطاب اور امن کے حق میں نعروں کے بعد کانسرٹ کے ساتھ مظاہرہ اختتام پذیر ہو گیا۔واضح رہے کہ مشرقی القدس اور دریائے اردن کا مغربی کنارہ 1967 سے اسرائیل کے قبضے میں ہے۔مشرقی القدس میں 2 لاکھ اور دریائے اردن کے مغربی کنارے میں 4 لاکھ سے زائد یہودی آبادکار موجود ہیں۔بین الاقوامی قانون کے مطابق ان علاقوں میں موجود تمام یہودی بستیاں غیر قانونی ہیں۔