آمدہ بجٹ میںمعلمین القرآن کی آسامیاں تخلیق کریں گے

وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کی معلمین القرآن کے وفد سے گفتگو

اتوار 28 مئی 2017 16:50

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2017ء) وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ آمدہ بجٹ میںمعلمین القرآن کی آسامیاں تخلیق کریں گے انہوں نے مرکزی صدر معلمین القرآن قاری افراز،ضلعی صدر قاری شجاع الدین کے ہمراہ وفد نے ملاقات کے موقع پر وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیاوفد نے متاثرہ معلمین القرآن کی470 آسامیوں کی بحالی کے حوالے سے درخواست کی اور آزاد کشمیر بھر میں متاثرہ معلمین القرآن کے مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے آگاہ کیا جس پر جناب وزیر اعظم آزاد کشمیر نے یقین دہانی کروائی ہے کہ آمدہ بجٹ میں متاثرہ معلمین القرآن کو بحال کیا جائے گاتنظیم کے جملہ عہدیداران کی جناب وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر اور وزیر اطلاعات مشتاق منہاس،کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ گورنمنٹ پرائمری ادارہ جات میں اسلامی تعلیمات دینے والے عرصہ چھ سال سے متاثرہ معلمین القرآن کی بحالی حکومت کا تاریخی انقلابی اقدام ہے اور سچے معنوں میں دین دوستی اور دینی محبت کا ثبوت دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :