پاکستان کے ساتھ محدود جنگ کی توقع نہیں ہے،بھارتی آرمی چیف

ہمیں مقبوضہ کشمیر میں پراکسی وار کا سامنا ہے جو ہمیشہ بری ہوتی ہے ،مجھے خوشی ہوگی اگر کشمیری مظاہرین ہمیں پتھر کے بجائے گولی ماریں، فوج کا حوصلہ بلند کرنے کیلئے کشمیر ی کو جیپ کے آگے باندھنے والے آرمی افسر کو عزاز دیا، جنرل بپن راوت کا انٹرویو

اتوار 28 مئی 2017 19:10

پاکستان کے ساتھ محدود جنگ کی توقع نہیں ہے،بھارتی آرمی چیف
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2017ء) بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے کہا ہے کہ پاکستان کیساتھ محدود جنگ کی توقع نہیں ہے، ہمیں مقبوضہ کشمیر میں پراکسی وار کا سامنا ہے جو ہمیشہ بری ہوتی ہے،مجھے خوشی ہوگی اگر کشمیری مظاہرین ہمیں پتھر کے بجائے گولی ماریں، فوج کا حوصلہ بلند کرنے کیلئے کشمیر ی کو جیپ کے آگے باندھنے والے آرمی افسر کو عزاز دیا۔

بھارتی خبر رساں ادارے’’پی ٹی آئی ‘‘ کو دیئے گئے انٹرویو میں جنرل بپن راوت کا کہنا تھاکہ اگر مقبوضہ کشمیر میں کشمیری مظاہرین فوج پر پتھرا کی جگہ گولیاں چلائیں گے تو مجھے خوشی ہوگی اس کے بعد میں وہ کروں گا گو میر ا دل کرے گا ۔ انکا کہنا تھاکہ جب کشمیری فوج پر پتھرا اورپیٹرول بم پھینکتے ہیں تو میں اپنے فوج کو یہ نہیں کہہ سکتا کہ انتظارکرو اور مرجا جبکہ فوج کا حوصلہ بلند کرنا میرا کام ہے اس لیے مقبوضہ کشمیر میں موجود فوج کا مورال بلند کرنے کے لیے کشمیر ی کو جیپ کے آگے باندھنے والے آرمی افسر کو اعزاز دیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے جامع پلان کی ضرورت ہے جس میں تمام لوگوں کو شامل کیا جائے ۔پاکستان کے ساتھ محدود جنگ کی توقع نہیں ہے۔ہمیں کشمیر میں ایک بری جنگ کا سامنا ہے ۔یہ ایک پراکسی وار ہے اور پراکسی وار گندی ہوتی ہے ۔