ترک فوج کے ہاتھوں شمالی عراق میں 13 کرد باغی ہلاک

اتوار 28 مئی 2017 20:50

ترک فوج کے ہاتھوں شمالی عراق میں 13 کرد باغی ہلاک
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2017ء) ترکی کی فوج نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اتوار کے روز شمالی عراق میں فضائی حملوں کے دوران 13 کرد باغیوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ ہلاک شدگان کا تعلق کردستان لیبر پارٹی سے ہے اور خیال ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ لوگ کسی حملے کی تیاری کر رہے تھے۔بیان کے مطابق ترک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے عراق کے شمال میں واقع علاقے افاسین باسیان میں پارٹی کے 7 ٹھکانوں کو بم باری کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

ترک فوج کے مطابق ایک علاحدہ فضائی کارروائی میں ترکی کے جنوب مشرقی صوبے وان میں لڑاکا طیاروں نے ہفتے کی شام کردستان لیبر پارٹی کے 10 دیگر باغیوں کو ہلاک کر ڈالا۔ترکی ، امریکا اور یورپی یونین تینوں فریق کردستان لیبر پارٹی کو دہشت گرد تنظیم گردانتے ہیں۔پارٹی نے 3 دہائیوں سے ترکی کے جنوب مشرق میں بغاوت شروع کر رکھی ہی.. اور عراق کے شمال میں ترکی کی سرحد کے نزدیک پہاڑوں میں اس کے عکسری کیمپ بھی موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :