جے آئی ٹی کی اصل کہانی منظر عام پرآگئی

جے آئی ٹی کے ممبران تفتیش کیلئے تیار نہیں تھے ،حسین نواز کو اپنے ساتھ لائے وکلا کو ساتھ لیجانے سے روک دیا گیا ،جے آئی ٹی کے وہ اراکین جن پر حسین نواز نے تحفظات کا اظہار کیا تھا شدید غم و غصہ میں نظر آئے اوران اراکین نے حسین نواز کو سپریم کورٹ میں اعتراضات داخل کرنے پر گلہ بھی کیا،ذرائع

اتوار 28 مئی 2017 23:30

جے آئی ٹی کی اصل کہانی منظر عام پرآگئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2017ء) )جے آئی ٹی کی اصل کہانی منظر عام پرآگئی ،جے آئی ٹی کے ممبران تفتیش کیلئے تیار نہیں تھے ،حسین نواز کو اپنے ساتھ لائے وکلا کو ساتھ لیجانے سے روک دیا گیا ،جے آئی ٹی کے وہ اراکین جن پر حسین نواز نے تحفظات کا اظہار کیا تھا شدید غم و غصہ میں نظر آئے اوران اراکین نے حسین نواز کو سپریم کورٹ میں اعتراضات داخل کرنے پر گلہ بھی کیا۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے 27 تاریخ کو حسین نواز کو نوٹس ایشو کیا کہ 28 مئی کو 11 بجے پیش ہوں ۔ذرائع کے مطابق حسین نواز 10:50 منٹ پر جوڈیشل اکیڈمی پہنچے ۔جے آئی ٹی کے دو ممبران ایک گھنٹہ کے بعد اجلاس میں شریک ہوئے ۔ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کے ممبران تفتیش کیلئے تیار نہیں تھے ۔

(جاری ہے)

حسین نواز کو اپنے ساتھ لائے وکلا کو ساتھ لیجانے سے روک دیا گیا جے آئی ٹی کے اراکین نے پہلے وکلا کے داخلہ کیلئے اجازت نہ دی اور حسین نواز کے اصرار کرنے پر انکو اکیلے بیٹھنے کا حکم دیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق دوران تفتیش جے آئی ٹی کرمنل پروسیجر کوڈ اور تفتیش کے دائرہ کار پر بات چیت کرتی رہی ۔ جے آئی ٹی کے وہ اراکین جن پر حسین نواز نے تحفظات کا اظہار کیا تھا وہ اراکین شدید غم و غصہ میں نظر آئے اوران اراکین نے حسین نواز کو سپریم کورٹ میں اعتراضات داخل کرنے پر گلہ بھی کیا ۔